Sun. Sep 22nd, 2019

آن لائن کمائی، پاکستان دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک ۔ پاکستانی نوجوانوں نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ پاکستان فری لانسگ کرنے والوں کی جنت بن گیا۔ آن لائن کمائی کرنے والے ممالک میں پاکستان اس سال چوتھے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ای پے منٹ کمپنی پے یونیرکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرکاری طور پر بھی اس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے، پاکستان چوتھے، یوکرائن پانچویں، فلپائن چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں ، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔

شکریہ: ڈیلی نیوز لاوٴنج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *