Sun. Sep 22nd, 2019

بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند

ویب ڈیسک ۔ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد  پاکستان نے بھارت کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کا سوچنا شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے راستے بھارت کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان چودھری فواد حسین نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کھیل بھارت نے شروع کیا ہے لیکن اسے ختم پاکستان کرے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اراکین نے مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرنے کا سوچ لیا ہے۔

source: dailynewslounge.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *